اقتدار اور کاروبار ساتھ ساتھ، ٹرمپ خاندان نے سال بھر میں 1.4 ارب ڈالر کما لیے

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے خاندان نے اقتدار میں واپسی کے پہلے سال میں 1.4 ارب ڈالر کمائے، جس میں کرپٹو کرنسی اور دیگر منصوبے شامل ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اقتدار اور کاروبار ساتھ ساتھ، ٹرمپ خاندان نے سال بھر میں 1.4 ارب ڈالر کما لیے

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے خاندان نے اقتدار میں واپسی کے پہلے سال کے دوران کم از کم 1.4 ارب ڈالر ذاتی طور پر کمائے ہیں۔ یہ انکشاف نیو یارک ٹائمز کے ادارتی بورڈ کے تجزیے میں ہوا۔ رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ کی آمدن کا بڑا ذریعہ کرپٹو کرنسی میں خاندانی سرمایہ کاری رہی، جس سے 867 ملین ڈالر کی دولت بنائی گئی۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ خفیہ سودوں کے ذریعے غیر ملکی عناصر بھی ان سرمایہ کاری منصوبوں میں شامل ہوسکتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان سے منسلک کمپنی نے ٹرمپ کے کرپٹو اسٹارٹ اپ میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی، جس کے بعد وائٹ ہاؤس نے امارات کو جدید کمپیوٹر چپس تک رسائی دی۔

مزید براں، ٹرمپ نے قطر کی حکومت سے 400 ملین ڈالر کا نجی طیارہ بھی قبول کیا، جسے وہ ایئر فورس ون کے طور پر استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ قطر کے ساتھ نئی فوجی اور اقتصادی شراکت داریوں کا بھی اعلان کیا گیا۔

ادارتی تجزیے میں یہ بھی بتایا گیا کہ ایمیزون نے خاتون اول میلانیا ٹرمپ پر بننے والی دستاویزی فلم کے لیے 40 ملین ڈالر ادا کیے، جن میں سے 28 ملین ڈالر براہ راست خاتون اول کو ملیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں