تیراہ میں برفباری کے باعث کئی افراد پھنسے ہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ریسکیو کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت دی ہے۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بتایا ہے کہ تیراہ کے علاقے میں برفباری کے باعث زبردستی انخلاء کے دوران کئی افراد پھنس گئے ہیں۔ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ان کی مدد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
تقریباً تین مقامات پر لوگ پھنسے ہوئے ہیں، جنہیں نزدیک کے گھروں اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بنائی گئی جگہوں پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ کچھ افراد کے ساتھ رابطہ نہیں ہو پا رہا ہے کیونکہ وہاں سگنلز نہیں ہیں اور راستے بند ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ خود ریسکیو سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں اور تمام محکمہ جات کو ہدایت کی ہے کہ جب تک آخری فرد محفوظ نہ ہو جائے، آرام نہ کریں۔














