کمشنر کراچی نے دو ماہ کے لیے نالوں میں کچرا پھینکنے پر پابندی عائد کی، خلاف ورزی پر مقدمہ درج ہوگا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے نالوں میں کچرا پھینکنے پر دو ماہ کی دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق کراچی میں 22 جنوری سے 22 مارچ تک نالوں میں ملبہ اور کچرا ڈالنے پر مکمل پابندی ہوگی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔
کمشنر کراچی نے ہدایت دی ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری مقدمہ درج کر کے ان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے۔
یہ پابندی کراچی کے کچرہ چننے والوں، کباڑیوں اور تمام شہریوں پر عائد ہوگی۔















