پشاور ہائیکورٹ میں چھ نئے ججز کی تقرری کی منظوری

صدرِ مملکت نے پشاور ہائیکورٹ میں چھ نئے ججز کی تقرری کی منظوری دی ہے تاکہ عدلیہ کی استعداد کار میں بہتری اور مؤثر قانونی نظام کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پشاور ہائیکورٹ میں چھ نئے ججز کی تقرری کی منظوری

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) صدرِ مملکت نے پشاور ہائیکورٹ میں چھ نئے ججز کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔ جسٹس محمد طارق آفریدی، جسٹس عبدالفیاض، جسٹس صلاح الدین، جسٹس صادق علی، جسٹس سید مدثر امیر اور جسٹس قاضی جواد احسن کو ہائیکورٹ کے جج مقرر کیا گیا ہے۔

وزارتِ قانون کے اعلامیے کے مطابق یہ تقرریاں عدلیہ کی استعداد کار بڑھانے اور مؤثر قانونی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے کی گئی ہیں۔

نئے ججز کی تعیناتی سے ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کے عمل میں تیزی اور شفافیت آئے گی، جبکہ عدالتی فیصلوں کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں