ہارورڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں ورزشوں کو لمبی عمر کا راز قرار دیا گیا، جو قبل از وقت موت کا خطرہ کم کرتی ہیں۔
امریکا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ہارورڈ یونیورسٹی کی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ مختلف جسمانی سرگرمیاں لمبی اور صحت مند زندگی کے لیے اہم ہیں۔ تحقیق میں ایک لاکھ 11 ہزار سے زائد افراد شامل تھے اور ان کی صحت کا 30 سال تک جائزہ لیا گیا۔ مختلف ورزشیں جیسے چہل قدمی، جاگنگ، سیڑھیاں چڑھنا، سائیکل چلانا، ٹینس اور اسکواش کو معمول بنانا قبل از وقت موت کا خطرہ 20 فیصد تک کم کر دیتا ہے۔
تحقیق کے مطابق، ورزشوں کے مختلف اقسام کو اپنانے والے افراد میں جلد موت کا خطرہ کم ہوتا ہے جبکہ چہل قدمی سے یہ خطرہ 17 فیصد تک گھٹ جاتا ہے۔ محققین کے مطابق، ورزشوں کو طویل مدت کے لیے معمولات زندگی میں شامل کرنے سے اوسط عمر میں اضافہ ہوتا ہے۔
محققین نے تسلیم کیا کہ تحقیق کی محدودیت لوگوں کے بیان کردہ ڈیٹا پر انحصار کی وجہ سے ہے، تاہم یہ نتائج جرنل بی ایم جے میڈیسن میں شائع ہوئے ہیں۔















