ماہ رجب میں مسجد الحرام میں زائرین کی تعداد ایک کروڑ 48 لاکھ تک پہنچ گئی، جن میں 20 لاکھ بیرون ممالک سے آئے تھے، سعودی حکومت کی بہتر سہولتوں کے باعث یہ اضافہ ہوا۔
مکہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ماہ رجب کے دوران دنیا بھر سے آنے والے مسلمانوں کی تعداد نے مسجد الحرام میں تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق مسجد الحرام میں زائرین کی تعداد ایک کروڑ 48 لاکھ تک پہنچ گئی، جن میں 20 لاکھ سے زائد بیرون ممالک سے آئے تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ زائرین کی بڑھتی تعداد سعودی حکومت کی فراہم کردہ سہولتوں اور بہتر انتظامات کا نتیجہ ہے۔ مسجد الحرام میں طواف اور سعی کے لیے الگ راستے بنائے گئے اور صفائی و آبِ زم زم کی فراہمی کے اضافی انتظامات کیے گئے۔
جدید ٹیکنالوجی اور اسمارٹ مانیٹرنگ سسٹمز کی مدد سے زائرین کی آمد و رفت کو مؤثر انداز میں کنٹرول کیا گیا۔ ویزا سہولتوں، ای-سروسز اور ٹرانسپورٹ نیٹ ورک میں بہتری کے باعث زائرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔












