سعودی شہزادہ فیصل بن ترکی کا بدھ کو انتقال، آج مسجد الحرام میں نماز جنازہ ادا کی گئی۔
ریاض: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سعودی شہزادہ فیصل بن ترکی بن عبداللہ آل سعود کا بدھ کو انتقال ہوگیا۔ ایوان شاہی نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق، شہزادے کی نماز جنازہ آج جمعرات کو مسجد الحرام میں مغرب کے بعد ادا کی گئی۔ نماز جنازہ کی امامت نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے کی۔
نماز جنازہ میں سعودی شاہی خاندان کے افراد، حکومتی عہدیدار اور دیگر اہم شخصیات شریک ہوئیں۔ ایوان شاہی نے متوفی کے لیے رحمت و مغفرت کی دعا کی ہے۔












