فضا علی پر بیٹی کو سوشل میڈیا ویوز کے لیے استعمال کرنے پر تنقید

ماہین انوری نے فضا علی کے پیرنٹنگ انداز پر تنقید کی، بچوں کو سوشل میڈیا پر نمایاں کرنا ان کی ذہنی صحت پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فضا علی پر بیٹی کو سوشل میڈیا ویوز کے لیے استعمال کرنے پر تنقید

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستانی کلینیکل ماہرِ نفسیات اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ماہین انوری نے اداکارہ فضا علی کے پیرنٹنگ انداز پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدین کی جانب سے بچوں کو سوشل میڈیا پر نمایاں کرنا ان کی ذہنی صحت پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔

فضا علی نے انسٹاگرام پر اپنی دس سالہ بیٹی کی ویڈیوز شیئر کی تھیں، جس پر ماہین انوری نے مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ والدین ویوز حاصل کرنے کے لیے بچوں کو سامنے لا رہے ہیں، جو تشویشناک ہے۔

ماہرِ نفسیات نے مثال دیتے ہوئے بتایا کہ پندرہ سالہ لڑکی والدہ کے رویے کے باعث ذہنی دباؤ کا شکار تھی۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ بچوں کی معصومیت کو سوشل میڈیا مواد بنانے سے گریز کریں۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے بعد بحث چھڑ گئی، کچھ صارفین نے بچوں کے تحفظ پر بات کرنے پر ماہرِ نفسیات کو سراہا، جبکہ دیگر افراد نے فضا علی کے حق میں بات کی۔

دیگر متعلقہ خبریں