ایپل نے اے آئی پن کی تیاری شروع کی، جس میں کیمرے اور وائرلیس چارجنگ شامل ہوگی۔
کیلیفورنیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایپل نے ایک نئے وئیر ایبل اے آئی پن کی تیاری کا آغاز کر دیا ہے، جس میں کیمرے، اسپیکر، مائیکرو فونز اور وائرلیس چارجنگ شامل ہوگی۔
یہ اے آئی پن ایپل کے ائیر ٹیگ سے مشابہ ہوگا اور ابتدائی مراحل میں ہے۔ کمپنی نے اس کے بارے میں کوئی باضابطہ تبصرہ نہیں کیا، لیکن متوقع ہے کہ یہ 2027 میں متعارف کرایا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق، اس ڈیوائس میں دو کیمرے، تین مائیکرو فونز، اسپیکر اور بٹن شامل ہوں گے۔ یہ ایپل واچ کی طرح چارج ہوگا۔ ڈیجیٹل اسسٹنٹ سیری کو بھی اس پن میں چیٹ جی پی ٹی جیسا بنایا جائے گا۔















