ٹوئٹر نے نئے صارفین کے لیے اسٹارٹر پیکس فیچر متعارف کرایا

ٹوئٹر نے نئے صارفین کے لیے اسٹارٹر پیکس فیچر متعارف کرایا ہے تاکہ وہ دلچسپی کے مطابق اکاؤنٹس دریافت کر سکیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹوئٹر نے نئے صارفین کے لیے اسٹارٹر پیکس فیچر متعارف کرایا

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ٹوئٹر نے ایک نیا فیچر ‘اسٹارٹر پیکس’ متعارف کرایا ہے جو آنے والے ہفتوں میں تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔ اس فیچر کے ذریعے نئے صارفین ایسے اکاؤنٹس کو دریافت کر سکیں گے جو ان کی دلچسپیوں سے مطابقت رکھتے ہوں۔

ٹوئٹر کے پراڈکٹ ہیڈ نکیتا بیر نے اعلان کیا کہ دنیا بھر کے ٹاپ صارفین کو اسٹارٹر پیکس کا حصہ بنایا جائے گا تاکہ نئے صارفین بہترین اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کر سکیں۔ یہ فیچر پہلے بلیو اسکائی نامی سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں متعارف کرایا گیا تھا، جہاں صارفین اپنے پیکس بنا سکتے تھے جن میں 50 اکاؤنٹس شامل کیے جا سکتے تھے۔

ٹوئٹر میں بھی صارفین اپنی لسٹس تیار کر سکیں گے اور انہیں پلیٹ فارم پر شیئر کر سکیں گے۔ میٹا نے بھی اسی طرح کا فیچر ‘تھریڈز’ کے نام سے متعارف کرایا تھا، جس میں ریکومینڈیڈ پروفائلز کلیکشنز شامل کی جاتی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں