فاف ڈو پلیسی انجری کے باعث پی ایس ایل 2026 سے باہر

فاف ڈو پلیسی دائیں انگوٹھے کی انجری کے باعث پی ایس ایل 2026 سے باہر ہو گئے، ان کی عدم موجودگی لیگ کے لیے بڑا نقصان قرار دی جا رہی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فاف ڈو پلیسی انجری کے باعث پی ایس ایل 2026 سے باہر

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان سپر لیگ 2026 کے آغاز سے قبل کرکٹ شائقین کے لیے مایوس کن خبر ہے کہ جنوبی افریقہ کے اسٹار بیٹر فاف ڈو پلیسی انجری کے باعث لیگ سے باہر ہو گئے ہیں۔

41 سالہ فاف ڈو پلیسی دائیں ہاتھ کے انگوٹھے کی انجری سے مکمل صحتیاب نہیں ہو سکے جس کی وجہ سے وہ پی ایس ایل کے آئندہ سیزن میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

فاف ڈو پلیسی کو ایس اے 20 لیگ 2025-26 کے دوران انگوٹھے میں چوٹ لگی تھی، جو سرجری کی متقاضی ہے، یوں وہ چند ماہ مسابقتی کرکٹ سے دور رہیں گے۔

فاف ڈو پلیسی کی پی ایس ایل 2026 سے غیر موجودگی لیگ کے لیے بڑا نقصان ہے، ان کی موجودگی لیگ کے معیار اور شائقین کی دلچسپی میں اضافہ کرتی۔

فاف ڈو پلیسی نے آخری بار پی ایس ایل 2021 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی تھی، اور ان کی عدم موجودگی کو لیگ کے لیے بڑا دھچکا سمجھا جا رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں