آئی فون صارفین کے لیے ٹیکس میں کمی کی خوشخبری

حکومت نے استعمال شدہ اسمارٹ فونز کی کسٹمز ویلیو کم کر دی، جس سے آئی فون 15 پرو اور 15 پرو میکس پر پی ٹی اے ٹیکس میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آئی فون صارفین کے لیے ٹیکس میں کمی کی خوشخبری

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت نے استعمال شدہ اسمارٹ فونز کی کسٹمز ویلیو میں کمی کر دی ہے، جس کے نتیجے میں آئی فون 15 پرو اور آئی فون 15 پرو میکس پر پی ٹی اے ٹیکس میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) ٹیکس کا تعین کسٹمز ویلیو، سیلز ٹیکس اور موبائل لیوی کی بنیاد پر کرتی ہے۔ حکومت کی جانب سے استعمال شدہ فونز کی کسٹمز ویلیو کم کرنے کی وجہ سے موبائل فون رجسٹریشن کی مجموعی لاگت میں بھی کمی آئی ہے۔

نئی کسٹمز ویلیوز کے مطابق پاسپورٹ کے ذریعے رجسٹریشن پر آئی فون 15 پرو اور آئی فون 15 پرو میکس پر پی ٹی اے ٹیکس 55 ہزار روپے جبکہ قومی شناختی کارڈ کے ذریعے رجسٹریشن پر 70 ہزار روپے ہوگا۔

یہ کمی گزشتہ ٹیکس ریٹس کے مقابلے میں خاصی نمایاں ہے، جس سے صارفین کو طویل عرصے سے درپیش مشکلات میں کمی آئے گی۔ ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے نہ صرف عام صارفین کو فائدہ ہوگا بلکہ مقامی موبائل مارکیٹ میں خرید و فروخت میں بھی تیزی آئے گی۔

حکومتی اقدام کے بعد پاکستان میں اسمارٹ فونز کی قیمتیں عالمی منڈی کے زیادہ قریب آ گئی ہیں، جسے ڈیجیٹل سہولیات کے فروغ کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں