پنجاب اور سندھ پولیس نے چار اضلاع میں ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا ہے، 10 ہلاک اور 60 سے زائد ہتھیار ڈال چکے ہیں۔
راجن پور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب اور سندھ پولیس نے چار اضلاع میں ڈاکوؤں کے خلاف مشترکہ گرینڈ آپریشن کیا ہے جس کے دوران اب تک 10 ڈاکو مارے گئے ہیں اور 60 سے زائد نے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔ پولیس نے ڈاکوؤں کے زیر اثر 80 کلومیٹر کے علاقے کو نشانہ بنایا ہے۔
رونتی میں جاری آپریشن کے دوران ڈاکوؤں سے دو مغوی بازیاب کروا لئے گئے ہیں جن میں سلطان اور محمد بشیر شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق، آپریشن کے نتیجے میں ایک درجن سے زائد مغویوں کو بازیاب کرایا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ آپریشن کے دوران جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے اور کچے کے علاقوں میں 24 سال بعد امن کی بحالی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ مقامی افراد نے ریاستی نگرانی کے تحت ڈاکوؤں کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔
راجن پور میں آپریشن کے دوران کئی ڈاکو ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ 54 ڈاکو ہتھیار ڈال چکے ہیں۔ رحیم یار خان میں پولیس نے مزید 8 خطرناک ڈاکوؤں کو گرفتار کیا ہے اور 62 ڈاکو ہتھیار ڈال چکے ہیں۔
آر پی او بہاولپور نے کہا کہ کچے کے نوگو ایریا میں قانون کی رٹ قائم کریں گے، آپریشن میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال جاری ہے اور 60 مجرم ہتھیار ڈال چکے ہیں۔














