چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکی بورڈ آف پیس اقوام متحدہ کا متبادل نہیں ہو سکتا، چین عالمی استحکام کی یقین دہانی فراہم کر رہا ہے۔
ڈیوس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چینی وزارت خارجہ نے امریکی صدر ٹرمپ کے بورڈ آف پیس کو اقوام متحدہ کا متبادل قرار دینے کی مخالفت کی ہے۔
عالمی اقتصادی فورم میں چینی مندوب نے کہا کہ اقوام متحدہ عالمی امن اور بین الاقوامی نظام کے لیے مرکزی کردار ادا کرتا ہے۔
ان کے مطابق، تحفظاتی پالیسیوں کی وجہ سے عالمگیریت کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، جبکہ چین اس غیر یقینی صورتحال میں استحکام فراہم کر رہا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین نہ صرف دنیا کی فیکٹری کے طور پر بلکہ عالمی مارکیٹ کے طور پر بھی اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ کثیرالجہتی نظام کی بنیاد اقوام متحدہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین اقوام متحدہ کے بین الاقوامی نظام کی حمایت جاری رکھے گا اور اثر و رسوخ کی دوڑ میں شامل ہونے کا ارادہ نہیں رکھتا۔












