جماعت اسلامی نے بورڈ آف پیس منصوبہ غزہ پر قبضے کے مترادف قراردے دیا

جماعت اسلامی نے امریکی صدر کے غزہ بورڈ آف پیس منصوبے کو غزہ پر قبضے کے مترادف قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
جماعت اسلامی کا غزہ بورڈ آف پیس منصوبے پر اعتراض

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ بورڈ آف پیس منصوبے کو غزہ پر قبضے کے مترادف قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ اس نام نہاد بورڈ آف پیس کے ذریعے غزہ کے مسئلے کا منصفانہ حل ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے وزیر دفاع خواجہ آصف کی قومی اسمبلی میں کی گئی تقریر کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، جسے انہوں نے اتحادیوں کے لیے نورا کشتی کہا ہے۔

جماعت اسلامی نے حکومت کی زرعی پالیسیوں پر بھی اعتراض کیا ہے، خاص طور پر گندم کی قیمت 3500 روپے مقرر کرنے پر، جسے کسانوں کی بربادی سے تعبیر کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے بھی سوشل میڈیا پر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے میں پاکستان کی شمولیت کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو فلسطینی عوام کے حقوق کے خلاف کسی فورم کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔

دیگر متعلقہ خبریں