کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کے ہیڈکوارٹر میں فائر سیفٹی کی کمی اور اسٹاف کی عدم تربیت نے ادارے کی صلاحیت پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کے اپنے ہیڈکوارٹر میں فائر سیفٹی کے مناسب انتظامات کا فقدان ہے، جس نے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیت پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ ادارے کے 18 سالہ دور میں بھرتی کیے گئے اسٹاف کی کبھی مناسب تربیت نہیں کی گئی۔
کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کے پاس فائر سروس کے لیے 250 افراد پر مشتمل عملہ اور 100 ایمبولینسز کے لیے عملہ موجود ہے، اس کے باوجود ادارے کے پاس وہیکل ٹریکنگ کا سافٹ وئیر نہیں ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے معیار کے مطابق اسلام آباد میں 14 اسٹیشنز کی ضرورت ہے، جبکہ کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کے پاس صرف 4 اسٹیشنز ہیں، جن کا ریسپانس ٹائم 17 سے 50 منٹ تک ہے۔















