کراچی میں ایم کیو ایم نے 18 ویں ترمیم کو نسل کشی کا سبب قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت سے کراچی کو وفاقی علاقہ بنانے کا مطالبہ کیا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ 18 ویں ترمیم کے تحت کراچی کی نسل کشی ہورہی ہے، لہٰذا وفاقی حکومت کو چاہیے کہ آرٹیکل 148 کے تحت کراچی کو وفاق کا حصہ قرار دے۔
کراچی میں بہادرآباد آفس میں پریس کانفرنس کے دوران مصطفیٰ کمال نے کہا کہ یہ شہر ایسا نہیں تھا، کتنا خون دیں، یہ نسل کشی کا مسئلہ ہے۔ ایم کیو ایم بڑی جماعتوں میں سے ایک ہے اور ہم اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم اس شہر کے لیے مزید قربانیاں نہیں دے سکتے اور ریاست سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کراچی کو وفاق کا حصہ بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 18 ویں ترمیم ملک کے لیے ناسور بن گئی ہے اور اسے فوری ختم کرنا چاہیے۔















