مولانا فضل الرحمان کا عربوں کے خلاف منصوبے پر اظہار تشویش

مولانا فضل الرحمان نے عربوں کے خلاف منصوبے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان کو حماس کی غیر مسلح کرنے کی مہم میں شامل نہیں ہونا چاہیے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مولانا فضل الرحمان کا عربوں کے خلاف منصوبے پر اظہار تشویش

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت عربوں کی پیٹھ میں خنجر گھونپا گیا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کو حماس کو غیر مسلح کرنے کی کسی مہم میں شامل نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے اسرائیل کے قیام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی سرزمین پر اسرائیلی ریاست قائم کی گئی، جبکہ لیگ آف نیشنز کی کمیٹی نے یہودیوں کی دربدری کی رپورٹ میں انہیں فلسطین میں آباد نہ کرنے کی سفارش کی تھی۔

مولانا فضل الرحمان نے امریکی صدر ٹرمپ کے تشکیل کردہ بورڈ پر بھی تنقید کی، جس میں فلسطینیوں کو شامل نہیں کیا گیا لیکن نیتن یاہو کو شامل کیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو حماس اور فلسطینیوں کے موقف کو مد نظر رکھنا چاہیے اور حکومت کا فرض ہے کہ وہ اپنے فیصلوں سے متعلق وضاحت فراہم کرے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ آیا کابینہ کو اعتماد میں لیا گیا ہے یا نہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں