وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر کے کان میں سرگوشی سوشل میڈیا پر وائرل

ڈیووس میں وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے ملاقات میں سرگوشیاں توجہ کا مرکز بن گئیں۔ یہ موقع غزہ بورڈ آف پیس معاہدے کی تقریب کا تھا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر کے کان میں سرگوشی سوشل میڈیا پر وائرل

ڈیووس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں بورڈ آف پیس معاہدے کی تقریب کے موقع پروزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کان میں سرگوشی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا  تقریب کے دوران  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مسکراہٹ کے ساتھ خیرمقدم کرنا وائرل ہو گیا۔

اس تقریب میں پاکستان سمیت مختلف ممالک نے شرکت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی جانب سے معاہدے پر دستخط کیے اور امریکی صدر سے خوشگوار موڈ میں گفتگو کی۔

تقریب میں پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت پر تمام ممالک کا شکریہ ادا کیا اور اقوام متحدہ سمیت دیگر ممالک کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا عندیہ دیا۔

دیگر متعلقہ خبریں