اسلام آباد کے لیے پاک فوج کے اہلکاروں کی خدمات حاصل

حکومت نے اسلام آباد کے لیے پاک فوج کے دو میجرز اور سولہ ایس ایس جی اہلکاروں کی خدمات ڈیپوٹیشن پر حاصل کر لی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد کے لیے پاک فوج کے اہلکاروں کی خدمات حاصل

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت نے اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری کے لیے پاک فوج کے تربیت یافتہ اہلکاروں کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔

دو میجرز اور سولہ ایس ایس جی اہلکاروں کی ڈیپوٹیشن کے لیے متعلقہ حکام کو ریکوزیشن بھیجی گئی ہے۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کے دفتر سے جاری مراسلے کے مطابق آئی سی ٹی پولیس امن و امان کی بحالی، جرائم کی روک تھام اور سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہی ہے، جس کے لیے اضافی افرادی قوت کی ضرورت ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ خالی آسامیوں پر دو میجرز اور سولہ ایس ایس جی تربیت یافتہ اہلکاروں کو ڈیپوٹیشن پر اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا جائے۔ ان اہلکاروں میں سے دس کو نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد میں تعینات کیا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں