لاہور میں ریسکیو 1122 کی ایمبولینس حادثے کا شکار، ریسکیو کی ضرورت پڑ گئی

لاہور میں ریسکیو 1122 کی ایمبولینس حادثے کا شکار ہو کر نہر میں جاگری، جس کے نتیجے میں اہلکار اور ڈرائیور زخمی ہوئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور میں ریسکیو 1122 کی ایمبولینس حادثے کا شکار، ریسکیو کی ضرورت پڑ گئی

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور میں ریسکیو 1122 کی ایمبولینس خود حادثے کا شکار ہو کر ریسکیو کی محتاج ہو گئی۔

کینال روڈ پر ریسکیو 1122 کی گاڑی حادثے سے دوچار ہوئی جب ایمبولینس کا ٹائر پھٹ گیا اور وہ نہر میں جاگری۔

حادثہ ٹھوکر نیاز بیگ سے جناح اسپتال انڈر پاس کے قریب پیش آیا، جس میں ایک ریسکیو اہلکار اور ڈرائیور زخمی ہوئے جنہیں فوراً قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں