یوزویندر چہل اور آر جے ماہوش نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا، جس سے ان کے تعلقات کے خاتمے کی افواہیں زور پکڑ گئی ہیں۔
ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل اور ان کی مبینہ گرل فرینڈ آر جے ماہوش نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا ہے، جس سے ان کے تعلقات کے خاتمے کی افواہیں زور پکڑ گئی ہیں۔
چہل کی سابقہ اہلیہ دھناشری ورما سے طلاق کی خبریں پہلے ہی میڈیا میں گرم تھیں۔ اس کے بعد چہل کو آر جے ماہوش کے ساتھ دیکھا جانے لگا، جس سے ان کے قریبی تعلقات کی افواہیں پھیلیں۔
دونوں نے ہمیشہ کہا کہ وہ صرف اچھے دوست ہیں، لیکن اب سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو ان فالو کرنے سے ان کے تعلقات کے خاتمے کی قیاس آرائیاں بڑھ گئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، انسٹاگرام پروفائلز کی جانچ کرنے کے بعد یہ واضح ہو گیا ہے کہ وہ اب ایک دوسرے کی فالوور لسٹ میں شامل نہیں ہیں۔















