آئل ٹینکرز اور ایل پی جی سلنڈرز کے سیفٹی اسٹینڈرڈز کی تجدید

آئل ٹینکرز اور ایل پی جی سلنڈرز کے سیفٹی اسٹینڈرڈز کو عالمی معیار کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آئل ٹینکرز اور ایل پی جی سلنڈرز کے سیفٹی اسٹینڈرڈز کی تجدید

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئل ٹینکرز اور ایل پی جی سلنڈرز کے سیفٹی اسٹینڈرڈز پر نظر ثانی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ڈپارٹمنٹ آف ایکسپلوسیو نے سیفٹی اسٹینڈرڈز ایکٹ میں ترامیم کابینہ کمیٹی قانون سازی کو بھجوا دی ہیں، جس کے تحت سیفٹی اسٹینڈرڈز کو عالمی معیار اور آئل ٹینکرز کی تیاری اے ڈی آر اسٹینڈرڈ کے مطابق کیا جائے گا۔

ملک میں موجود تمام آئل ٹینکرز کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا جبکہ اسٹوریج کنسٹرکشن اور ایل پی جی سلنڈرز کے معیار بھی اے ڈی آر کے مطابق کیے جائیں گے۔ تمام آئل کمپنیز کو انٹرنیشنل کیرج آف ڈینجرس گڈز بائی روڈ اسٹینڈرڈ کے مطابق ٹینکرز اپ گریڈ کرنا لازمی ہوگا۔

سیفٹی اسٹینڈرڈز پر پورا نہ اترنے والے آئل ٹینکرز کو ترسیل کی اجازت نہیں دی جائے گی اور تمام آئل کمپنیوں کو بھی اپنے اسٹوریجز کے معیار اے ڈی آر کے مطابق کرنا ہوں گے۔ آتش گیر مواد کی بذریعہ روڈ ترسیل کو عالمی معاہدے سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں