اے آئی کی تیز رفتار ترقی سے نوکریوں پر دباؤ، بل گیٹس کا انتباہ

بل گیٹس نے ڈیووس میں خبردار کیا کہ مصنوعی ذہانت کی تیز رفتار ترقی سے وائٹ کالر نوکریاں متاثر ہوں گی اور حکومتوں کو فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اے آئی کی تیز رفتار ترقی سے نوکریوں پر دباؤ، بل گیٹس کا انتباہ

ڈیووس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی تیز رفتار ترقی سے دنیا بھر میں روزگار پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں اور حکومتوں کے پاس تیاری کے لیے وقت کم ہو رہا ہے۔

عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر ایک انٹرویو میں بل گیٹس نے کہا کہ اگلے 4 سے 5 برسوں میں وائٹ کالر نوکریاں شدید دباؤ کا شکار ہوں گی اور حکومتوں کو مساوات اور انصاف کے مسائل سے نمٹنا ہوگا۔

بل گیٹس نے تسلیم کیا کہ مصنوعی ذہانت میں بیماریوں کے علاج، تعلیم اور دیگر شعبوں میں بہتری کی صلاحیت موجود ہے، تاہم اگر اس تبدیلی کو مؤثر انداز میں منظم نہ کیا گیا تو افرادی قوت اور معاشی انصاف پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا لوگوں کی دوبارہ تربیت کی جائے گی یا ٹیکس کے نظام میں تبدیلی لائی جائے گی؟ فی الحال اس کے اثرات محدود ہیں، مگر یہ صورتحال زیادہ دیر نہیں رہے گی۔

بل گیٹس کے سالانہ خط ‘دی ایئر اہیڈ’ میں بھی یہ خیالات نمایاں ہیں، جس میں انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت معاشرے کے ہر شعبے میں غیر معمولی رفتار سے تبدیلی لا رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں