گرین لینڈ میں زمین خریدنا ممکن نہیں، صرف گھروں کی ملکیت

گرین لینڈ میں افراد گھروں کے مالک تو بن سکتے ہیں مگر زمین ہمیشہ عوامی ملکیت رہتی ہے اور اس کی خرید و فروخت ممنوع ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
گرین لینڈ میں زمین خریدنا ممکن نہیں، صرف گھروں کی ملکیت

گرین لینڈ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) دنیا کا سب سے بڑا جزیرہ گرین لینڈ حالیہ دنوں میں اس وقت توجہ کا مرکز بنا جب امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسے امریکہ میں شامل کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ گرین لینڈ میں قوانین کے مطابق لوگ گھر تو خرید سکتے ہیں، لیکن زمین ہمیشہ عوامی ملکیت رہتی ہے۔

گرین لینڈ میں زمین کے استعمال کی اجازت سرکاری ادارے دیتے ہیں، اور یہ ذاتی ملکیت میں نہیں آتی۔ یہاں کے قوانین کے تحت افراد گھروں یا تعمیرات کے مالک بن سکتے ہیں، مگر اصل زمین عوامی ملکیت رہتی ہے۔

اگر کوئی شخص گرین لینڈ میں گھر بنانا چاہے تو اسے حکومت سے زمین کے استعمال کی اجازت لینی ہوتی ہے، جو صرف استعمال کا حق ہوتا ہے، ملکیت نہیں۔ غیر ملکیوں کو یہاں گھر خریدنے کے لیے مخصوص شرائط پوری کرنی ہوتی ہیں، مثلاً دو سال قیام اور ٹیکس کی ادائیگی۔

گرین لینڈ کے دارالحکومت نوک میں گھروں کی شدید کمی ہے، جہاں سرکاری کرائے کے گھروں کے لیے کئی سال انتظار کرنا پڑتا ہے۔ یہاں کے عوام کا ماننا ہے کہ زمین قدرت کی امانت ہے اور بیچنے یا خریدنے کی اجازت دینا درست نہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں