کراچی کے گل پلازہ سانحہ کی تحقیقات میں لاشوں کے سیمپلز کا کیمیکل ایگزامینیشن کیا جائے گا تاکہ آگ کے پھیلاؤ کی وجوہات معلوم ہو سکیں۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے حکام نے لاشوں کے سیمپلز کا کیمیکل ایگزامِنیشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکام کے مطابق تحقیقات میں آگ کے تیزی سے پھیلنے کی وجوہات جاننے کے لیے عمارت میں کیمیکل کی موجودگی کا پتا بھی لگایا جائے گا۔ گل پلازہ سے سیمپلز جمع کیے جائیں گے اور مارکیٹ سے متعلقہ افراد کے بیانات بھی قلم بند کیے جائیں گے۔
ریسکیو اور سرچ آپریشن کے دوران گل پلازہ کے ملبے سے نقدی نکلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ چیف فائر آفیسر ہمایوں خان نے بتایا کہ ملنے والا کیش متعلقہ اداروں کے حوالے کردیا گیا۔
ڈی سی ساؤتھ جاوید کھوسو نے کہا کہ متاثرین کی ہر چیز امانت ہے اور ملبہ لے کر نکلنے والے دو ڈمپر غائب ہوگئے، تاہم ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے اس خبر کو مسترد کردیا۔














