ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کا مؤقف پر قائم رہنے کا عزم

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ نے اپنے مؤقف سے پیچھے نہ ہٹنے کا عزم کیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق انہیں گرفتاری سے روک دیا گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کا مؤقف پر قائم رہنے کا عزم

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انسانی حقوق کے لیے سرگرم وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ نے اپنے مؤقف سے پیچھے نہ ہٹنے کا اعلان کیا ہے۔ ایمان مزاری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ اپنے مؤقف پر مضبوطی سے قائم ہیں اور چاہے جیل جانا پڑے، پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ آئین اور قانون کی بالادستی کی بات کی ہے اور انہیں اپنے کسی عمل پر ندامت نہیں ہے۔

ہادی علی چٹھہ نے بتایا کہ انہوں نے خود کو بار کونسل اور بار ایسوسی ایشنز کے لیڈران کے سامنے سرینڈر کر دیا ہے اور ان کے ساتھ ہی رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جس نے غیر قانونی طور پر گرفتار کرنا ہے، وہ یہاں ہی گرفتار کر سکتا ہے۔

یاد رہے کہ متنازع ٹوئٹ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کے آرڈر کو کالعدم قرار دیا ہے اور ایمان مزاری و ہادی علی چٹھہ کو موجودہ کیس میں گرفتاری سے روک دیا ہے۔ فیصلے کے مطابق انہیں گواہوں پر جرح کے لیے چار دن کا وقت دیا گیا ہے، اگر پیش نہ ہوئے تو آرڈر ختم ہو جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں