مری میں 20 انچ برف باری کا امکان، حکومت نے ہدایات جاری کیں

مری میں 12 سے 20 انچ برف باری کی پیش گوئی کے باعث پنجاب حکومت نے ہدایات جاری کی ہیں۔ صوبائی وزیر نے انتظامات کا جائزہ لیا اور ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مری میں 20 انچ برف باری کا امکان، حکومت نے ہدایات جاری کیں

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مغربی سسٹم کے زیر اثر مری میں 12 سے 20 انچ تک برف باری کا امکان ہے، جس کے حوالے سے پنجاب حکومت نے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔ صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے مری میں انتظامات کا جائزہ لیا اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے اجلاس کی صدارت کی۔ برف باری، روڈ کلیئرنگ اور لینڈ سلائیڈنگ سے نمٹنے کے انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ آج اور کل مری میں برف باری اور بارش کی پیش گوئی ہے۔ صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ حساس شاہراہوں کی نشاندہی مکمل کی جائے اور مری میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے۔ کسی ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

وزیر نے مری کی مختلف شاہراہوں کا معائنہ کیا اور سالٹ کیمپس اور ٹورسٹ فیسلیٹیشن سینٹرز کا دورہ کیا۔ برف ہٹانے اور روڈ کلیئر کرنے والی مشینری کا جائزہ لیا۔ پنجاب حکومت سیاحوں اور مقامی آبادی کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے متحرک ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں