کیوبیک میں سردی کے باعث ہیٹر بند ہونے سے گھر برف میں تبدیل ہوگیا، انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات کی تاکید کی ہے۔
کیوبیک، کینیڈا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کیوبیک میں شدید سردی کے دوران ایک شہری کی غفلت سے گھر برفانی قلعے میں تبدیل ہوگیا۔ شہری نے سرد موسم میں ہیٹر بند کر دیا جس سے گھر کا درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے گر گیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق، گھر کی پانی کی پائپ لائنز جم گئیں اور دیواروں و فرش پر برف کی تہہ جم گئی، جس سے گھریلو سامان کو شدید نقصان پہنچا۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کیوبیک جیسے سرد علاقوں میں ہیٹر بند کرنا نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ انتظامیہ نے شہریوں کو تاکید کی ہے کہ سردیوں میں ہیٹنگ سسٹم بند نہ کریں اور طویل غیر حاضری کی صورت میں حفاظتی اقدامات لازمی کریں۔











