تھائیرائیڈ کی بے قاعدگی جسم کے اہم نظاموں کو متاثر کرتی ہے

تھائیرائیڈ گلینڈ کی بے قاعدگی مدافعتی نظام، گردے اور نظامِ ہاضمہ کو متاثر کرتی ہے۔ بروقت تشخیص اور صحت مند طرز زندگی اہم ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
تھائیرائیڈ کی بے قاعدگی جسم کے اہم نظاموں کو متاثر کرتی ہے

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) تھائیرائیڈ کو اکثر وزن کے مسائل سے جوڑا جاتا ہے، لیکن یہ گلینڈ جسم کے مدافعتی نظام، گردے اور نظامِ ہاضمہ کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تھائیرائیڈ ہارمونز کے عدم توازن سے مدافعتی نظام کمزور ہو جاتا ہے، جس کے نتیجے میں انفیکشن، الرجی اور آٹو امیون بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

تھائیرائیڈ ہارمون گردوں کی کارکردگی پر بھی اثر ڈالتا ہے، خاص طور پر ہائپو تھائیرائیڈزم کی صورت میں، جو جسم میں پانی کے جمع ہونے اور الیکٹرولائٹ عدم توازن کا باعث بن سکتا ہے۔

نظامِ ہاضمہ بھی تھائیرائیڈ کی بے قاعدگیوں سے متاثر ہوتا ہے، جس سے قبض، گیس، اور پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔ ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ طویل مدتی تھکن، وزن میں تبدیلی یا ہاضمے کی خرابی کی صورت میں تھائیرائیڈ ٹیسٹ کروانا چاہیے۔

متوازن غذا، ورزش اور ذہنی سکون تھائیرائیڈ کو قابو میں رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ بروقت تشخیص اور درست نگہداشت ہی بہتر صحت کی ضمانت ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں