پنجاب پولیس نے سی سی ڈی پر جعلی مقابلوں کے الزامات مسترد کردیے

پنجاب پولیس نے سی سی ڈی پر جعلی مقابلوں کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا، رپورٹ میں جرائم کی شرح میں کمی کا دعویٰ کیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب پولیس نے سی سی ڈی پر جعلی مقابلوں کے الزامات مسترد کردیے

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب پولیس نے سی سی ڈی پر جعلی مقابلوں کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سی سی ڈی کے قیام کے بعد ڈکیتی، چوری، قتل اور راہزنی کی وارداتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، سی سی ڈی کی کارروائیوں سے پراپرٹی سے متعلق جرائم میں 64 فیصد اور ڈکیتی و قتل کے واقعات میں 60 فیصد کمی ہوئی۔ رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا کہ ڈکیتی کے کیسز کی شرح میں 69 فیصد، راہزنی کے واقعات میں 62 فیصد، گاڑیاں اور موٹر سائیکل چھیننے کے واقعات میں بالترتیب 64 اور 53 فیصد کمی ہوئی ہے۔

عدالت میں جمع رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سی سی ڈی نے مفرور ملزمان کو گرفتار کیا اور گینگز کا سراغ لگا کر گرفتاریاں کیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ سی سی ڈی پر الزامات سوشل میڈیا افواہوں پر مبنی ہیں اور ان کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں