پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک آسٹریلیا ٹی 20 سیریز کے پرومو میں بھارت پر طنز کیا، جس میں پاکستان کی مہمان نوازی کو نمایاں کیا گیا ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک آسٹریلیا ٹی 20 سیریز کا پرومو جاری کیا ہے، جس میں بھارت پر طنزیہ انداز اختیار کیا گیا۔ پرومو میں پاکستان کی مہمان نوازی اور کرکٹ سے محبت کو نمایاں کیا گیا ہے۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک آسٹریلوی شخص سے ٹیکسی ڈرائیور پیسے نہیں لیتا اور شکریہ ادا کرنے پر ہاتھ نہیں ملاتا، جس پر ڈرائیور کہتا ہے کہ ہاتھ ملانا بھول گئے، لگتا ہے کہ آپ پڑوسیوں کے پاس بھی رکے تھے۔
سوشل میڈیا پر یہ طنزیہ پرومو وائرل ہوچکا ہے۔ آغا جی ویڈیو میں کہتے ہیں کہ ہم مہمان نواز ہیں لیکن کرکٹ کے مقابلے کے لئے تیار ہیں۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20 سیریز 29 جنوری کو شروع ہوگی، جبکہ دوسرے اور تیسرے میچز 31 جنوری اور یکم فروری کو لاہور میں ہوں گے۔















