لاہور میں پاکستان کے پہلے گرین پولیسنگ یونٹ کا افتتاح کیا گیا، جس میں الیکٹرک گاڑیاں شامل ہیں۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کی تاریخ کے پہلے گرین پولیسنگ یونٹ کا افتتاح لاہور میں کیا گیا، جس میں الیکٹرک پٹرولنگ گاڑیاں شامل کی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اس یونٹ کا افتتاح کرتے ہوئے الیکٹرک گاڑیوں کا معائنہ کیا اور خود بھی ڈرائیو کی۔
پہلی بار بی وائی ڈی الیکٹرک گاڑیاں ٹریفک پٹرولنگ کے لیے استعمال ہوں گی۔ ان گاڑیوں میں سرویلنس کا جدید نظام، پولیس لائٹس، 360 ڈگری کیمرہ اور سپیڈ ڈیٹیکشن آلات نصب ہیں۔ الیکٹرک گاڑی کی رینج 410 کلومیٹر ہے اور یہ 30 سے 80 فیصد تقریباً 30 منٹ میں چارج ہوتی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال سے ایندھن کے اخراجات میں کمی اور زیرو کاربن اخراج ممکن ہوگا۔ انہوں نے گرین پولیسنگ یونٹ کو صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی مرحلہ وار متعارف کرانے کی ہدایت کی۔















