قرض کا درست استعمال معیشت کے لیے مفیدہے۔ وزیرخزانہ

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے عالمی اقتصادی فورم میں کہا کہ قرض کا درست استعمال معیشت کے لیے نقصان دہ نہیں، پاکستان نے مالی توازن بحال کر لیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
قرض کا درست استعمال معیشت کے لیے مفیدہے۔ وزیرخزانہ

ڈیووس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اگر قرض کو مناسب مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے تو یہ معیشت کے لیے نقصان دہ نہیں ہوتا۔

عالمی اقتصادی فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے قرضہ جی ڈی پی شرح 75 فیصد سے کم کرکے 70 فیصد کر لی ہے جبکہ شرح سود 22 فیصد سے گھٹ کر 10.5 فیصد پر آ گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے پرائمری سرپلس حاصل کرکے مالی توازن بحال کیا ہے، مہنگائی 38 فیصد سے کم ہو کر سنگل ڈیجٹ میں آ گئی ہے اور گرین پانڈا بانڈ کے ذریعے چین کی مارکیٹ میں داخلہ کی تیاری ہو رہی ہے۔

وزیرخزانہ نے موسمیاتی تبدیلی کو پاکستان کے لیے ایک بڑا خطرہ قرار دیا اور کہا کہ حالیہ سیلاب کے دوران پاکستان نے اپنے وسائل سے نمٹا اور عالمی اپیل کی ضرورت پیش نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ اصل مسئلہ مؤثر عملدرآمد اور صلاحیت سازی کا ہے، فنڈز کا نہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ریکوڈک منصوبے سے 2028 کے بعد سالانہ 2.8 ارب ڈالر برآمدات متوقع ہیں اور آئی ٹی و فری لانسنگ میں ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں