انسٹھ ممالک بورڈ آف پیس میں شمولیت اور حماس کو غیر مسلح کرنے کے حامی ہیں۔ امریکی صدر

انسٹھ ممالک غزہ امن بورڈ میں شامل ہونے کے خواہاں ہیں۔یہ ممالک حماس کو غیر مسلح کرنے کے حامی ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ حماس نے ہتھیار نہ ڈالے تو اسے تباہ کر دیا جائے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
انسٹھ ممالک غزہ امن بورڈ میں شامل ہونے کے خواہاں

ڈیووس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انسٹھ ممالک غزہ امن بورڈ میں شامل ہونے کے خواہاں ہیں، ان میں بعض مشرق وسطیٰ کے علاوہ بھی ہیں۔

عالمی اقتصادی فورم میں خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ ممالک حماس کو غیر مسلح کرنے کے حامی ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ حماس نے ہتھیار نہ ڈالے تو اسے تباہ کر دیا جائے گا۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی امن کی حمایت کی اور کہا کہ ماسکو خطے میں امن چاہتا ہے۔ پیوٹن کے مطابق روس امن بورڈ میں شمولیت کے لیے منجمد روسی اثاثوں میں سے ایک ارب ڈالر فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں