یورپی یونین نے امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدہ معطل کر دیا ہے، امریکی صدر کی دھمکیوں اور گرین لینڈ پر قبضے کی خواہش کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا۔
برسلز: (رائیٹ ناوٴ نیوز) یورپی یونین نے امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدہ معطل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ امریکی صدر کی جانب سے گرین لینڈ پر قبضے کی خواہش اور یورپ پر ٹیرف بڑھانے کی دھمکیوں کے بعد کیا گیا ہے۔
یہ معاہدہ گزشتہ سال کیا گیا تھا، جس کے تحت امریکی ٹیرف یورپی مصنوعات پر 30 فیصد کی بجائے 15 فیصد مقرر کیے گئے تھے، جبکہ یورپ نے امریکی سرمایہ کاری اور برآمدات بڑھانے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔
یورپی پارلیمنٹ کی بین الاقوامی تجارتی کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ امریکی دھمکیوں سے یورپی یونین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت خطرے میں پڑ گئی ہے، لہذا معاہدہ معطل کرنا ضروری ہوگیا ہے۔
فرانس، جرمنی اور ناروے نے صدر ٹرمپ کی دھمکی کو بلیک میلنگ قرار دیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ یہ ٹیرف اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک گرین لینڈ کی مکمل خریداری کا معاہدہ طے نہیں ہوتا۔











