ڈی سی ساؤتھ کا لاپتہ افراد کی بازیابی تک آپریشن جاری رکھنے کا اعلان

ڈی سی ساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے کہا ہے کہ گل پلازہ کے لاپتہ افراد کی بازیابی تک آپریشن جاری رہے گا۔ عمارت کے متاثرہ حصوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ڈی سی ساؤتھ کا لاپتہ افراد کی بازیابی تک آپریشن جاری رکھنے کا اعلان

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ڈی سی ساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے اعلان کیا ہے کہ جب تک گل پلازہ کے لاپتہ افراد کا پتہ نہیں چلتا، سرچ آپریشن جاری رہے گا۔

جاوید نبی کھوسو نے کہا کہ گل پلازہ کے دو حصوں تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے اور ملبے کے نیچے دو ڈمپر غائب ہیں، جن کی تحقیقات جاری ہیں۔

گل پلازہ کے متاثرہ ستونوں کی وجہ سے رمپا پلازہ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے اور اسے ایس بی سی اے نے غیر محفوظ قرار دیا ہے۔ پلازہ انتظامیہ اور دکان مالکان کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

حکام نے عمارت کے خطرناک حصوں کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے اور کہا ہے کہ غیر محفوظ اشیاء کو ہٹا کر مرمت کرائی جائے۔ عمارت کو مجاز اتھارٹی کے محفوظ قرار دینے تک استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں