پولیس نے غیر قانونی پتنگوں کی بڑی کھیپ پکڑ لی

لاہور میں پولیس نے بکر منڈی کے قریب غیر قانونی پتنگوں کی کھیپ برآمد کر لی۔ دو ڈیلرز گرفتار، پتنگیں حکومت کے ایس او پیز کے برعکس تھیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پولیس نے غیر قانونی پتنگوں کی بڑی کھیپ پکڑ لی

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بکر منڈی کے قریب سے غیر قانونی پتنگوں اور ڈور کی بڑی کھیپ برآمد کر لی۔ ڈولفن سکواڈ شیرا کوٹ نے کارروائی کی جس میں چار ہزار پتنگیں اور 180 خطرناک ڈور چرخیاں برآمد ہوئیں۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق پتنگیں اور ڈور حکومت پنجاب کے ایس او پیز کے برعکس تھیں۔ کارروائی کے دوران غیر قانونی پتنگ فروشی میں ملوث دو ڈیلرز، سمیع اور اویس کو بھی گرفتار کیا گیا، جو آن لائن آرڈر و سپلائی کے دھندے میں ملوث تھے۔ برآمد شدہ سامان کو تھانہ شیرا کوٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر ڈی ایس پی شکیل کھوکھر موقع پر پہنچے۔ ایس پی ڈولفن اختر نواز نے کہا کہ حکومت کی مقررہ تاریخوں کے علاوہ پتنگ بازی اور فروشی پر زیرو ٹالرنس ہے، اور قانون پر عمل درآمد کے لیے ڈولفن سکواڈ پوری قوت سے حرکت میں ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں