پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک نے غزہ امن بورڈ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے، جس میں سعودی عرب، قطر، اردن اور انڈونیشیا شامل ہیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک نے غزہ امن بورڈ میں شمولیت کا متفقہ اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں بورڈ میں شمولیت اور اس کے مقاصد کی حمایت کا اظہار کیا گیا۔
مشترکہ اعلامیہ وزرائے خارجہ پاکستان، مصر، ترکیہ اور متحدہ عرب امارات نے جاری کیا، جس میں سعودی عرب، قطر، اردن اور انڈونیشیا کی شمولیت بھی شامل ہے۔ اعلامیے کے مطابق غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی پیشکش پر ڈونلڈ ٹرمپ کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔
مسلم ممالک نے واضح کیا کہ ہر ملک اپنے قانونی اور ضروری طریقہ کار کے مطابق بورڈ میں شامل ہوگا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ قانونی اور انتظامی کارروائیاں مکمل کی جائیں گی اور ٹرمپ کی قیادت میں امن اقدامات کی حمایت جاری رہے گی۔
آخر میں مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ نے غزہ امن بورڈ کے مشن کی حمایت کے عزم کا اظہار کیا، اور کہا کہ علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیے بورڈ آف پیس کے اقدامات اہم ہیں۔












