جرمن ڈاکٹر سلما نے پاکستانی نوجوان محمد اکمل سے منڈی بہاءالدین میں شادی کرلی۔ دونوں کی ملاقات آن لائن گیم روبلوکس پر ہوئی تھی۔
منڈی بہاءالدین: (رائیٹ ناوٴ نیوز)
26 سالہ جرمن ڈاکٹر سلما نے پاکستانی نوجوان محمد اکمل سے منڈی بہاءالدین میں شادی کرلی۔ دونوں کی ملاقات آن لائن گیم روبلوکس پر ہوئی تھی اور پانچ ماہ کی بات چیت کے بعد سلما نے پاکستان آ کر شادی کا فیصلہ کیا۔
اکمل نے بتایا کہ پہلے دن ہی انہوں نے سلما کو پروپوز کردیا تھا اور سلما نے پاکستان آ کر گاؤں کی زندگی کا نیا تجربہ حاصل کیا۔ سلما نے گاؤں کے کام جیسے کپڑے اور برتن دھونا اور روٹی بنانا سیکھا۔
شادی میں خاندان کی مکمل مدد شامل تھی اور 45 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ سلما کے پاس جرمن اور بوسنیائی پاسپورٹ ہیں اور وہ پاکستان میں اکمل کے ساتھ رہنے کی خواہش مند ہیں۔
سلما پنجابی اور اردو سیکھ رہی ہیں تاکہ کمیونیکیشن میں آسانی ہو۔ سوشل میڈیا پر جوڑے کی محبت اور ثقافتوں کے امتزاج کو سراہا جا رہا ہے۔











