موبائل فون مرمت کے دوران ذاتی معلومات کی حفاظت نہایت اہم ہے۔ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے حساس ڈیٹا کو محفوظ بنائیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) موبائل فون کو مرمت کے لیے دیتے وقت ذاتی معلومات کی حفاظت نہایت اہم ہے۔ فون سروس سے قبل احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں تاکہ حساس معلومات محفوظ رہ سکیں۔
عام طور پر برانڈ کے آفیشل سروس سینٹرز صارف سے ڈیٹا حذف کرنے یا بیک اپ لینے کی درخواست کرتے ہیں۔ تاہم، غیر سرکاری سروس سینٹرز پاسورڈ طلب کرسکتے ہیں، جو خطرناک عمل ہوسکتا ہے کیونکہ اس سے وہ تمام معلومات تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔
مرمت کے دوران فون کو ریپیئر موڈ یا گیسٹ موڈ پر سیٹ کریں تاکہ ذاتی معلومات محفوظ رہیں۔ اگر یہ ممکن نہ ہو تو بیک اپ لے کر فون کو ری سیٹ کردیں۔
فون مرمت کے بعد غیر معروف نمبرز سے کالز یا ڈیٹا لیک ہونے کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔ اس لیے ہمیشہ یہ دیکھیں کہ سروس سینٹر آپ کے ڈیٹا تک غیر ضروری رسائی تو نہیں چاہ رہا۔
اسمارٹ فون کی مرمت صرف ہارڈویئر کی دیکھ بھال نہیں، بلکہ ذاتی معلومات کی حفاظت کا معاملہ بھی ہے۔ غفلت مستقبل میں نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔















