گوگل نے اینڈرائیڈ کلاک ایپ میں نیا فیچر متعارف کرایا ہے جو الارم بند کرنے کے بعد دوبارہ سونے سے روکے گا۔
نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گوگل نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے کلاک ایپ میں نیا فیچر متعارف کرایا ہے جو الارم بند کرنے کے بعد دوبارہ سونے سے روکے گا۔
اس فیچر کی خاص بات یہ ہے کہ الارم کو بند کرنے کے لیے بٹن کے بجائے سلائیڈر کا استعمال کرنا ہوگا۔ بائیں جانب سوائپ سے الارم عارضی طور پر بند ہوگا جبکہ دائیں جانب سوائپ کرنے سے مکمل طور پر بند ہو جائے گا۔
ماہرین کے مطابق، بٹن کی بجائے سلائیڈ کرنے سے دماغ زیادہ بیدار ہوتا ہے، جس سے دوبارہ نیند میں کھونے کا امکان کم ہو جاتا ہے۔
یہ فیچر فی الحال اختیاری ہے، یعنی اگر آپ بٹنوں کو پسند کرتے ہیں تو انہیں برقرار رکھ سکتے ہیں، تاہم یہ تبدیلی الارم بند کرنے کے بعد سونے کی عادت کو روکنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
گوگل کے مطابق، یہ اپ ڈیٹ بتدریج صارفین تک پہنچائی جا رہی ہے۔















