سونے کی قیمت پہلی بار 5 لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی

کراچی میں سونے کی قیمت پہلی بار 5 لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔ مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 12 ہزار 700 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سونے کی قیمت پہلی بار 5 لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سونے کی قیمتوں میں زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے جو تاریخ میں پہلی بار 5 لاکھ روپے سے تجاوز کر گیا۔ عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 127 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 4 ہزار 840 ڈالر تک پہنچ گئی۔

مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت میں 12 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوا، جو 5 لاکھ 6 ہزار 362 روپے کی نئی بلند سطح پر پہنچ گئی۔ فی 10 گرام سونے کی قیمت 10 ہزار 888 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 34 ہزار 123 روپے ہو گئی ہے۔

ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 64 روپے کے اضافے کے ساتھ 9 ہزار 933 روپے کی نئی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں