گل پلازہ سانحہ کی تحقیقات میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے اہم پیشرفت کرتے ہوئے ریکارڈ جمع کرادیا۔ ایس بی سی اے نے کمشنر کراچی کو سات فائلیں پیش کیں جن میں خلاف ضابطہ تعمیرات کی دستاویزات بھی شامل ہیں۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گل پلازہ سانحہ کی تحقیقات میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے اہم پیشرفت کرتے ہوئے ریکارڈ جمع کرادیا۔ ایس بی سی اے نے کمشنر کراچی کو سات فائلیں پیش کیں جن میں سے تین فائلیں گل پلازہ کے زیر التوا کورٹ کیسز کی ہیں۔
گل پلازہ کی عمارت کے حوالے سے 1992، 2015 اور 2021 میں کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ جمع کرائی گئی فائلوں میں خلاف ضابطہ تعمیرات کی دستاویزات بھی شامل ہیں۔ ایس بی سی اے نے سانحہ کے چار روز بعد مکمل ریکارڈ پیش کیا۔
ریکارڈ میں ریوائز پرپوز اور ریگولرائزیشن پلان کے کاغذات بھی شامل ہیں۔ اصل فائلیں پلاٹ نمبر 32، پی آر-01 پریڈی کوارٹرز، ضلع ساؤتھ میں ایڈیشنل کمشنر کے دفتر جمع کرائی گئیں، جن میں عدالت کے کیسز، خلاف ضابطہ تعمیرات، رپورٹ اور ریگولرائزیشن پلان شامل ہیں۔















