پاکستان کی غزہ کے لیے بورڈ آف پیس میں شمولیت کی تصدیق

پاکستان نے غزہ کے لیے ‘بورڈ آف پیس’ میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی ہے جس کا مقصد غزہ میں امن کے لیے عملی اقدامات کرنا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان کی غزہ کے لیے بورڈ آف پیس میں شمولیت کی تصدیق

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے غزہ میں پائیدار امن کے لیے ‘بورڈ آف پیس’ میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی ہے، جس کی تصدیق دفتر خارجہ نے کی ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کو بورڈ آف پیس میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی۔ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 کے تحت غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کے ساتھ انسانی امداد میں اضافے کی ضرورت پر بھی زور دے رہا ہے۔ پاکستان 1967 سے قبل کی سرحدوں پر مشتمل آزاد، خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

پاکستان بورڈ آف پیس کے ذریعے غزہ میں مستقل جنگ بندی اور امن کے لیے تعمیری کردار ادا کرے گا۔ امریکی صدر کے زیر قیادت اس بورڈ کا مقصد عملی اقدامات کے ذریعے غزہ میں امن قائم کرنا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں