پاکستان نے ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ جاری کر دیا، بابر اعظم شامل، حارث رؤف اور محمد رضوان کو جگہ نہیں ملی۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے اپنا 15 رکنی اسکواڈ فائنل کر لیا ہے۔ سابق کپتان بابر اعظم کو اس اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ حارث رؤف اور محمد رضوان کو ٹیم میں جگہ نہیں ملی۔ خواجہ نافع شامل کیے گئے ہیں۔
سلمان علی آغا، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، فخر زمان، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد نواز، ابرار احمد اور عثمان خان بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔ فاسٹ بولرز شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کی شمولیت بھی یقینی ہے۔
عثمان طارق اور سلمان مرزا بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے، جبکہ وسیم جونیئر، عبدالصمد اور حسن علی کو زیزرو میں رکھا گیا ہے۔















