ایرانی حکومت نے مجھے قتل کیا تو ایران کو مکمل تباہ کر دیا جائے گا۔امریکی صدر

امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر ایران نے انہیں قتل کیا تو امریکہ ایران کو تباہ کر دے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ کی ایران کو قتل کی دھمکی کے جواب میں تباہی کی وارننگ

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایرانی حکومت نے انہیں قتل کیا تو ایران کو مکمل تباہ کر دیا جائے گا۔

ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں ایران سے ملنے والی دھمکیوں پر کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ ایران ایسا کچھ نہیں کرے گا، تاہم انہوں نے ایک نوٹیفکیشن تیار کر رکھا ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے حالیہ مظاہروں کے دوران اموات کا ذمہ دار امریکی صدر کو قرار دیا ہے، جبکہ ایک سابق امریکی سفیر نے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ خامنہ ای کو قتل کرنے کی کوشش کریں گے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران کی مشکلات کی وجہ امریکہ اور اتحادیوں کی غیرانسانی پابندیاں ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں