وزیراعلیٰ سندھ نے بیکن ہاؤس کو سرکاری اسکول چلانے کی پیشکش کی، تعلیمی معیار میں بہتری کی غرض سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی تجویز دی۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بیکن ہاؤس کو سرکاری اسکولوں کے انتظام میں شرکت کی پیشکش کی ہے تاکہ تعلیم کی رسائی اور معیار میں بہتری لائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بیکن ہاؤس کے تعلیمی معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت یہ قدم اٹھا رہی ہے۔
وزیراعلیٰ یہ بات بیکن ہاؤس کے پی ای سی ایچ ایس کیمپس میں گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بیکن ہاؤس کے 50 سالہ سفر کو سراہا اور گل پلازہ سانحے کے شہداء کے لیے دعا کی۔
اس موقع پر سینیٹر نثار احمد کھوڑو اور خورشید محمود قصوری سمیت اہم شخصیات شریک تھیں۔ وزیراعلیٰ نے بیکن ہاؤس کی یادگاری کتاب کو قومی یکجہتی کے فروغ کی کوشش قرار دیا۔
بیکن ہاؤس کے چیف ایگزیکٹو قاسم قصوری نے گرین پاکستان اقدام کے تحت 1.5 ملین پودے تقسیم کرنے اور 100,000 گھنٹے سے زائد تربیت فراہم کرنے کا ذکر کیا۔















