واٹس ایپ ویب پر وائس اور ویڈیو کالنگ فیچرز متعارف

واٹس ایپ ویب نے گروپ وائس اور ویڈیو کالنگ فیچرز کی تیاری شروع کی ہے، جو صارفین کو براہِ راست ویب براؤزر سے کال کرنے کی سہولت دیں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
واٹس ایپ ویب پر وائس اور ویڈیو کالنگ فیچرز متعارف

سان فرانسسکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) واٹس ایپ ویب نے گروپ وائس اور ویڈیو کالنگ فیچرز کی تیاری شروع کر دی ہے، جو صارفین کو براہِ راست ویب براؤزر سے کال کرنے کی سہولت فراہم کریں گے۔

یہ نیا اقدام واٹس ایپ ویب کو موبائل ورژنز کے قریب لانے کی کوشش ہے، جو اب تک کالنگ کے حوالے سے دیگر پلیٹ فارمز سے پیچھے رہا ہے۔ اس فیچر کی دستیابی کے بعد صارفین کو دیگر ڈیوائسز کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

بیٹا ورژنز سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ فیچر گروپ چیٹس میں شامل ہوگا اور صارفین موبائل، ڈیسک ٹاپ یا ویب براؤزر پر موجود دیگر شرکاء کے ساتھ کالز شروع کر سکیں گے۔

واٹس ایپ ویب پر کال لنکس اور شیڈیول کالز کی تیاری بھی جاری ہے، جس سے صارفین شیئر ایبل لنکس بنا سکیں گے اور کالز کو شیڈیول کر سکیں گے۔

یہ فیچرز ابھی ترقی کے مراحل میں ہیں اور واٹس ایپ استحکام اور بگز کی درستگی پر کام کر رہا ہے تاکہ یہ فیچرز بغیر کسی مسئلے کے صارفین تک پہنچ سکیں۔

دیگر متعلقہ خبریں