اسلام آباد میں گدھوں کے گوشت کا معاملہ قومی اسمبلی میں زیر بحث

اسلام آباد میں گدھوں کے گوشت کا معاملہ قومی اسمبلی میں زیر بحث آیا، وفاقی وزیر نے فوڈ سیفٹی اتھارٹی کو ذمہ دار قرار دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد میں گدھوں کے گوشت کا معاملہ قومی اسمبلی میں زیر بحث

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وقفۂ سوالات میں اسلام آباد میں گدھوں کے گوشت کھلانے کا معاملہ زیر بحث آیا۔ رکن اسمبلی شازیہ ثوبیہ نے سوال اٹھایا کہ وفاقی دارالحکومت میں گدھوں کا گوشت فروخت کرنے پر کون سا ادارہ کارروائی کا ذمہ دار ہے۔

وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ صرف گدھوں کے گوشت تک محدود نہیں بلکہ بعض مقامات پر مردہ مرغیوں اور جانوروں کا گوشت بھی استعمال ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فوڈ سیفٹی اتھارٹی اس طرح کے معاملات کی چیکنگ اور مانیٹرنگ کی ذمہ دار ہے جبکہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد یہ معاملات صوبوں کو منتقل ہو چکے ہیں۔

اجلاس کے دوران اٹھارہویں ترمیم پر بھی بحث ہوئی، جس میں وزیر نے کہا کہ کچھ صوبے بہتر کام کر رہے ہیں۔ پنجاب کے زرعی شعبے کے نئے پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دیگر صوبے اس حوالے سے سستی کا شکار ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں